اسلام آباد:کسانوں کو ریلیف دینے کی باتیں نئے پاکستان میں ہوئی پرانی اور کپاس کے کاشت کاروں کو مزید نچوڑنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں جبکہ کپاس کے بیج پر 6 روپے فی من سیلز ٹیکس عائد کرنے کا پلان بنا لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر مارچ 2015 کا نوٹی فیکیشن188 بھی بحال کرسکتا ہے، اس سلسلے میں سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی گئی ہے۔
ایف بی آر کے نوٹی فیکیشن کو عدالت عظمی نے کابینہ کی منظوری نہ ہونے پر معطل کر دیا تھا، کپاس بیج پر جی ایس ٹی عائد ہونے سے سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کا ٹیکس مل سکتا ہے۔