کراچی : آئل ٹینکرزمالکان نے کل سے ملک بھرمیں ہڑتال کااعلان کیا ہے ۔آئل ٹینکراونرزایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو 10روزکی ڈیڈلائن دی تھی جو آج ختم ہو رہی ہے۔
آئل ٹینکرزمالکان نے ذوالفقارآبادٹرمینل میں سہولتیں نہ ملنے پراحتجاج کی کال دی تھی۔آئل ٹینکراونرزایسوسی ایشن کا کہناہے کہ اوگرا من پسند لوگوں کو تیل کی ترسیل کا ٹھیکہ دے رہا ہے ۔ کل سے پاکستان میں تیل کی سپلائی بندہوجائےگی ۔
ہڑتال کے باعث ملک بھر میںپٹرول اور ڈیزل کی قلت پیدا ہو سکتی ہے ۔واضح رہے کہ آئل ٹینکرز مالکان کے ایک گروپ نے کل سے ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دی ہے ۔