اسلام آباد : گزشتہ روز امرتسر میں ٹرین حادثے میں 61 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کا پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے شہر امرتسر میں گزشتہ رات پیش آنے والے ٹرین حادثے پر بے حد افسوس ہے ، حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔