الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال شروع کردی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال شروع کردی
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے اکاﺅنٹس کی الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات موصول ہوگئی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کی سکروٹنی شروع کردی ہے۔


تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائی جانے والی سکروٹنی کمیٹی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں جمع کرائی جانے والی تمام رقوم کا تفصیلی جائزہ لے گی۔


خیال رہے کہ تحریک انصاف کے خلاف مبینہ غیرملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کے لئے درخواست اکبر ایس بابر نے دی تھی اور الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کی سکروٹنی کا فیصلہ دیا تھا۔