عباس کا آبائی شہر پہنچنے پر شاندار استقبال،ویلڈنگ کے کام کا بتاتے ہوئے شرم محسوس نہیں ہوتی،فاسٹ باﺅلر

10:41 AM, 20 Oct, 2018

سیالکوٹ: ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو ناکوں چنے چبوانے والے پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عباس کا آبائی شہر پہنچنے پر شاندار استقبال ہوا ۔

ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال سے قومی ٹیم کا حصہ بننے والے پہلے فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے کہا کہ آئندہ میچز میں مزید اچھا پرفارم کریں گے ، تاہم انہیں چمڑے کی فیکٹری یا ویلڈنگ کے کام کا بتاتے ہوئے بالکل بھی شرم محسوس نہیں ہوتی۔فاسٹ باﺅلر نے کہا ابوظہبی میں اچھی کارکردگی کاؤنٹی کرکٹ میں مسلسل محنت کا نتیجہ ہے ۔


گزشتہ روز آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں تباہ کن کارکردگی دکھانے والے باﺅلر محمد عباس نے اپنی کامیابی بیٹی کے نام کی تھی اور کہا تھا کہ اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، یہ دن بہت خوشی کے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ کل بیٹی کی سالگرہ تھی اور اپنی ہی کامیابی بیٹی کے نام کرتا ہوں۔

یہ کامیابی میرے لئے بہت بڑی عزت کی بات ہے، ٹیسٹ کا پہلا تجربہ ہے، کوشش تھی کہ یہ کام انگلینڈ میں کروں مگر نہیں کرسکا لیکن جلد سے جلد کرنے کی کوشش کی۔میڈیم پیسر کا کہنا تھاکہ محنت کر رہا ہوں جب بھی ون ڈے میں ٹیم کو ضرورت ہوئی اور مینجمنٹ نے بلایا تو حاضر ہوں گا۔

خیال رہے کہ محمد عباس نے ابو ظہبی ٹیسٹ میں شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 وکٹیں اپنے نام کیں جس پر انہیں مین آف دی میچ اور سیریز قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں