واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جمال خشوگی کی ہلاکت سے متعلق سعودی وضاحت معتبر ہے اور سعودیہ قریبی اتحادی ہے لیکن جو کچھ ہوا وہ ناقابل قبول ہے۔ صورتحال آسان نہیں لیکن حل نکال ہی لیں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کی وضاحت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاکت میں ملوث 18 افراد کی گرفتاری پہلا بڑا قدم ہے۔ سعودی عرب کی جانب مزید اقدامات سے پہلے وہ سعودی ولی عہد سے بات کریں گے۔
انہوں نے کہا سعودی عرب کو اربوں ڈالرز کی اشیا فروخت کرتے ہیں جن سے ہمارے لوگوں کی ملازمتیں جڑی ہوئی ہیں۔ معاملے پر ساتھیوں سے مشورہ کروں گا اور استنبول واقعے پر بہت سے لوگ کام کر رہے ہیں۔
دوسری جانب وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ معاملے پر تحقیقات انصاف کی بروقت فراہمی میں معاون ہوں گی۔