ممبئی: بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ”سنگھ از کنگ“ کے تیسرے سیکوئل میں اداکار رنویر کپور نے اکشے کمار کی جگہ لے لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سنگھ از کنگ‘ کے دونوں سیکوئل کی کامیابی کا سہرا اکشے کمار کو دیا جاتا ہے جنہوں نے دونوں فلموں میں اپنی ادکاروں سے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنایا تاہم اب فلم کے پروڈیوسر نے اکشے کی جگہ رنویر سنگھ کو فلم میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔فلم پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ فلم کے تیسرے سیکوئل کے لیے رنویر ہی ہماری پہلی ترجیح تھے کیوں کہ ان میں تمام خصوصیات ہیں جو کوئی بھی کردار بخوبی ادا کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب تیسرے سیکوئل کا نام بھی ’شیر سنگھ‘ رکھا گیا جس پر رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ ’شیر سنگھ آرڈینری ہے لیکن کام ایکسٹرا آرڈینری کرتا ہے“۔واضح رہے رنویر سنگھ نے حال ہی میں معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”پدماوتی“ کی شوٹنگ مکمل کی ہے جس میں ان کے ساتھ شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔