شارجہ : پاکستان نے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کو با آسانی شکست دیدی۔ 174 رنز کا ہدف شاہینوں نے 39 ویں اوور میں پورا کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 184 رنز کا ہدف 39 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔پاکستان کی جانب سے بابراعظم اور شعیب ملک نے نصف سنچریاں اسکور کیں اور دونوں ناقابل شکست رہے۔ شعیب ملک نے زوردار چھکا لگا کر میچ کا اختتام کیا۔5 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور اب پاکستان کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ آئی لینڈرز کو کلین سوئپ کر کے ٹیسٹ سیریز کا بدلہ لیں گے۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کی جانب سے نروشان ڈکویلا اور اپل تھرنگا نے اننگز کا آغاز کیا۔ون ڈے ڈیبیو کرنے والے عثمان شنواری نے اپنے پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر اِن فارم سری لنکن قائد اپل تھرنگا کو صفر پر کلین بولڈ کر دیا۔سری لنکا کو دوسرا نقصان پانچویں اوور میں ہوا جب ڈکویلا 22 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔
مہمان ٹیم کا اسکور 59 تک پہنچا تو چندیمل 16 رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہوگئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز سمیرا سمارا وکراما بغیر کوئی رنز بنائے عماد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوگئے سری وردنا کو 91 کے مجموعی اسکور پر حسن علی نے صرف 13 رنز پر ہی چلتا کیا۔
سری لنکا کیخلاف چوتھا ون ڈے بھی شاہینوں کے نام
09:42 PM, 20 Oct, 2017