روس وہ راستہ اختیار کریگا جو ان کے اقدامات کا عکاس ہو گا : روسی صدر

روس وہ راستہ اختیار کریگا جو ان کے اقدامات کا عکاس ہو گا : روسی صدر

ماسکو:روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے کریملن زیر کنٹرول میڈیا گروپ آر ٹی کے خلاف اقدامات کئے تو ماسکو بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔


سوچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ولادی میرپیوٹن نے کہا کہ اگر امریکہ میں آر ٹی میڈیا گروپ کی سرگرمیاں محدود کرنے کے لئے قانونی اقدامات اٹھائے گئے تو ماسکو میں بھی واشنگٹن کے میڈیا کے خلاف اسی طرح کے اقدامات اٹھائیں جائیں گے


انہوں نے کہا کہ روس وہ راستہ اختیار کرے گا جو ان کے اقدامات کا عکاس ہو گا اور ہم یہ بہت جلد کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی انتہائی شاندار کام کر رہا ہے اور یہ چینل برطانوی اور امریکی میڈیا کے مقابلے میں عالمی سطح پر چھوٹے پیمانے پر مسلط ہے ۔