نواز شریف پر فرد جرم کی خبر سے ڈکٹیٹر مشرف کا دور یاد آ گیا

05:13 PM, 20 Oct, 2017

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف پر فرد جرم کی خبر سے ڈکٹیٹر مشرف کا 1999 کا دور یاد آ گیا ۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے جاری پیغام مین مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف پر فرد جرم کی خبر سے ڈکٹیٹر کا 1999 کا دور یاد آیا اس خبر سے مجھے ڈکٹیٹر شپ کا وہ دور یاد آیا جس میں والدہ کے ہمراہ پشاور میں ڈکٹیٹر کے خلاف جلسے میں شریک تھی اور ایسی ہی خبر آئی تھی ۔


یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز تواتر کے ساتھ سوشل میڈیا ویب سائٹس کا اپنے جذبات کا اظہار کرنے کیلئے استعمال کرتی ہیں۔

مزیدخبریں