لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعید کی نظر بندی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی۔ جسٹس یاور علی کی سربراہی میں 3 رکنی نظر ثانی بورڈ نے کیس کی سماعت کی۔ حافظ سعید اور انکے ساتھیوں کو سخت سکیورٹی میں لاہور ہائی کورٹ لا کر بورڈ کے روبرو پیش کیا گیا۔
ہوم سیکرٹری پنجاب نے حافظ سعید کی نظر بندی میں تین ماہ کی توسیع کی درخواست دائر کر رکھی تھی ۔ ہائیکورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے حافظ سعید کی نظر بندی میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے حافظ سعید کے 4 ساتھیوں کی نظربندی میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کی تجویز پر امن عامہ کی بحالی (ایم پی او) کے تحت جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کو نظربند کیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں