مستونگ اور روجھان جمالی میں ایف سی کا آپریشن، 1 دہشت گرد ہلاک، 7 گرفتار

03:24 PM, 20 Oct, 2017

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی نے بلوچستان کے علاقے مستونگ اور روجھان جمالی میں انٹیلی جنس اطلاع پر آپریشن کیا جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ 7 کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور گرنیڈ حملوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود کی بڑی مقدار بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز، پولیس و خفیہ ایجنسیوں نے ڈی جی خان، اٹک اور لاہور کے مختلف علاقوں میں میں انٹیلی اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 19 دہشت گرد اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیاروں کی بڑی مقدار برآمد کر لی گئی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں