ممبئی :بھارتی ٹی وی کے بڑے شو ”بگ باس 11“ کو جھٹکوں پر جھٹکے لگ رہے ہیں ۔ پہلے سلمان خان کی جانب سے ایک کنٹسٹنٹ کو نکالے جانے کےکیس کی گونج ابھی کم نہیں ہوئی تھی کہ اب اس کی ایک اور کنٹسٹنٹ ارشی خان کی غیر اخلاقی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے ۔
ارشی خان کی ویڈیو یو ٹیوب پر اپلوڈ ہونےکے بعد بھارت میں ہلچل مچ گئی ہے ۔ بگ باس کے فینز کا کہناہے کہ سلمان خان کو ایسی کنٹسٹنٹ کو کسی بھی صورت شو میں نہیں رکھنا چاہیئے ۔ نئی ویڈیو میں ارشی خان کو اپنے دوستو کے ساتھ عیاشی کرتے ہوئے دکھایا گای ہے ۔ ارشی خان نے اس سے پہلے پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی پر الزام لگایا تھا کہ اس کے شاہدآفریدی کے ساتھ تعلقات رہے ہیں ۔
واضح رہے ارشی خان بھارتی میڈیا میں اپنے لا اُبالی پن اور غیر اخلاقی حرکات کی وجہ سے جانی جاتی ہے ۔اسلیے فلم انڈسٹری پر نظر رکھنے والی شخصیات کا کہناہے کہ اس کو اس سے کسی قسم کا کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ وہ ایسی حرکات شہرت کے لیے کر تی ہے ۔