شمالی کوریا جلد امریکہ کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ کر سکتا ہے ‘ سی آئی اے سربراہ

03:10 PM, 20 Oct, 2017

واشنگٹن :امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائیک پوپیسو نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ کو نشانہ بنانے والے جوہری میزائل کے تجربے کے قریب پہنچ چکا ہے ۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن پالیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے سی آئی اے کے سربراہ نے کہا کہ پیانگ یانگ کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائل کے حصول سے روکنے فوجی طاقت کا استعمال ایک آپشن کے طور پر موجود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ شمالی کوریا کافی حد تک جوہری صلاحیتیں حاصل کر چکا ہے تاہم اسے مزید پیشرفت کے لئے ہمیں بھی مناسب پالیسی اختیار کرنا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خفیہ ادارہ شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور گزشتہ کافی عرصے ملک کو اس حوالے سے مسلسل پیشرفت کرتے ہوئے دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالات اب ایسے دکھائی دے رہے ہیں کہ پیانگ یانگ کسی بھی وقت امریکہ کو نشانہ بنانے والے جوہری میزائل کا تجربہ کر سکتا ہے تاہم انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے موجودہ راہنما کیم جونگ ان میں امریکہ کو خطرے میں ڈالنے کی صلاحیت نہیں ہے ۔

مزیدخبریں