بھومیکا چاولہ کی نئی تصاویر منظر عام پر آگئیں

03:06 PM, 20 Oct, 2017

بھومیکا چاولہ نے بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کر کے راتوں رات شہرت حاصل کر لی تھی۔ فلم ”تیرے نام“ کا شمار بالی ووڈ اور سلمان خان کی مشہور ترین فلموں میں ہوتا ہے۔ اس فلم نے پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے۔ 2003ء میں ریلیز ہوئی اس رومانٹک فلم نے خصوصاً نوجوانوں میں بہت مقبولیت حاصل کی تھی۔ فلم کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایاجا سکتا ہے۔

کہ اس کردار کیلئے سلمان خان نے اپنے بالوں کا جو سٹائل بنایا تھا وہ دیکھتے ہی دیکھتے نوجوانوں میں مقبول ہو گیا۔ ستیش کوشک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کے ہر کردار نے اس وقت لوگوں کے ذہنوں پر اپنی چھاپ چھوڑی جبکہ فلم ”تیرے نام“ کے گانے بھی خاصے مقبول ہوئے۔فلمی ممبئی : شائقین کو یاد ہوگا فلم ”تیرے نام“ میں سلمان خان کے مدمقابل ایک نوجوان اداکارہ بھومیکا چاولہ نے ہیروئن کا کردار نبھایا تھا۔

بھومیکا چاولہ کی معصوم اداکاری نے انھیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا لیکن پھر نہ جانے کیا ہوا فلمی شائقین انتظار ہی کرتے رہے لیکن ان کی پسندیدہ اداکارہ انھیں پھر کبھی دکھائی نہ دیں۔ ابھی کچھ عرصہ قبل ہی بھومیکا چاولہ نے بالی ووڈ کی ایک اور بلاک بسٹر فلم ایم ایس دھونی سے فلمی دنیا میں واپسی کی تھی۔بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے بھومیکا چاولہ نے تلگو فلموں سے اپنی فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہاں بھی انہوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔

ان کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بھومیکا چاولہ نے سپر سٹارز رجنی کانت اور کمل ہاسن کے ساتھ بھی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بھومیکا چاولہ نے بتایا کہ وہ اب خود کو مرکزی کرداروں کیلئے قابل نہیں سمجھتی ہیں۔ وہ سمجھتی ہیں کہ اس عمر میں ایم ایس دھونی جیسے سپورٹنگ رولز ہی کیے جا سکتے ہیں لیکن میں فلمی دنیا سے اپنا ناطہ پوری زندگی نہیں چھوڑ سکتی۔

مزیدخبریں