دیپیکا پڈوکون کا لباس تنقید کی زد میں، مداح بھڑک اٹھے

دیپیکا پڈوکون کا لباس تنقید کی زد میں، مداح بھڑک اٹھے

ممبئی: رنگوں اور فیشن کی دنیا شوبز سے وابستہ فنکار کئی بار اس طرح کے کپڑے زیب تن کرتے ہیں جو کسی کو ایک نظر نہیں بھاتے، ایسا ہی معروف بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ بھی ہوا۔

انہوں نے سبز رنگ کا لباس پہنا جس کے بعد مداحوں نے ان کی خوب کلاس لی اور فیشن کی دنیا سے وابستہ دیپیکا کو کھری کھری سنا دی اور انہیں فیشن کے ڈھنگ بھی بتا دیئے۔

ان کے اس لباس کو فیشن کی تباہی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ مداحوں کا خیال ہے کہ پدماوتی کی ریلیز سے قبل یہ لباس انتہائی نامناسب ہے۔

یاد رہے کہ فلم 'پدماوتی'، کی کہانی چتور کی رانی 'پدمنی' کی زندگی پر مبنی ہے یہ کردار اداکارہ دپیکا پڈوکون کرتی نظر آئیں گی۔ تاہم ان کے اس کردار پر بھی بھارت بھر میں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں