پاؤں کی تھکاوٹ دور کرنے کے آسان طریقے منظر عام پر آگئے

02:54 PM, 20 Oct, 2017

نیویارک:پاؤں کے تھک جانے کے باعث انسان کے لیے چلنا پھرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ پاؤں کی تھکاوت دور کرنے کے آسان گھریلو طریقے منظر عام پر آگئےہیں ۔
کسی اچھے آئل کے ساتھ اپنے پاؤں کا مساج کریں ۔ پاؤں کے مساج سے پاؤں کو بہت سکون ملتا ہے ۔اس لئے اگر آپ کے پاؤں تھک جائیں تو باقاعدگی سے اچھے آئل سے پاؤں کا مساج کریں ۔اچھے مساج کے بعد اچھے رول آن سےپاؤں کی ایڑیوں کو رگڑیں ۔


اس کے بعد پاؤں کو نیم گرم پانی میں بہگو دیں ۔ تھوڑی دیر پاؤں پانی میں بگھو کر رکھنے سے پاؤں کی نہ صرف تھکاوٹ دور ہو گی بلکہ آپ کو دہنی سکون بھی میسر ہو گا۔
 پاؤں کا اچھے اسکریپ سے مساج کریں ۔ ان آسان گھریلو ٹوٹکوں کے استعمال سے آپ گھر پر اپنے پاؤں کی تھکاوت دور کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ پاؤں کو خوبصورت بھی بنا یا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں