عمران خان نے گوانتانامو میں قید پاکستانی کیلئے عالمی سطح پر آواز اٹھادی

02:24 PM, 20 Oct, 2017

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گوانتانامو میں قید پاکستانی ڈرائیور کو انصاف دلوانے کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کی ہے۔واشنگٹن پوسٹ میں پاکستانی قیدی کی حالت زار پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تفصیلی مضمون لکھا.

جس میں کہا گیا ہے کہ گوانتا نامو کی جیل میں قید احمد ربانی کراچی کا رہائشی اورٹیکسی ڈرائیور ہے لیکن پاکستانی حکومت نے احمد ربانی کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔

عمران خان نے مضمون میں لکھا کہ احمد ربانی کی کراچی میں اہل خانہ تک بحفاظت واپسی کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے، ہم پاکستانی قیدی کی حالت زار پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ عمران خان نے مزید کہا امریکا آزادی و انصاف کے اصولوں پر قائم ہوا تو اب ان اصولوں کی پاسداری کو بھی یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں