جہانگیر ترین 19 کروڑ 91 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں، ایف بی آر

02:08 PM, 20 Oct, 2017

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں جہانگیر ترین کے زرعی آمدن کے اثاثوں پر ٹیکس کیس کی سماعت ہوئی تو ایف بی آر نے عدالت سے استدعا کی کہ جہانگیر ترین 19 کروڑ 91 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔

عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ٹیکس وصولی کے احکامات دے۔ عدالت نے ایف بی آر کی اپیل منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

یاد رہے پاکستان میں ٹیکس کی وصولی کے وفاقی ادارے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کی جاری کردہ ڈائریکٹری میں سب سے زیادہ ٹیکس پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین نے پانچ کروڑ 36 لاکھ 77 ہزار 426 روپے ٹیکس ادا کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں