دبئی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد ون ڈے میچز کی سیریز یو ای اے میں کھیلی جا رہی ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا ۔اس سیریز کے دوران ایک اہم پاکستانی کھلاڑی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کیساتھ میچ فکسر نےدبئی کے ہوٹل میں اسپاٹ فکسنگ کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے ۔جس کے بارے میں کھلاڑی نے ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن یونٹ کے ایک سرکردہ افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ کرکٹرز نے فوری طور پر اس کی اطلاع ٹیم انتظامیہ اور اینٹی کرپشن یونٹ کو دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی کے ہوٹل میں ہونے والی پیشکش کے بعد کھلاڑی رات بھر سو نہیں سکا لیکن صبح اس نے پیشکش کو رپورٹ کرکے ذمے داری کا ثبوت دیا۔
یاد رہے کہ ماضی بعید اور ماضی قریب میں پاکستانی کرکٹر ز سے بکیز نے رابطے کیے ہیں اور پاکستانی کرکٹرز مبینہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے ہیں ۔ جس کے باعث پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے ۔