سعودی عرب میں نوجوانوں میں موٹاپے کی شرح دنیا بھر سے دس فیصد زائد ہے ، ذرائع

09:56 AM, 20 Oct, 2017

ریاض:سعودی عرب کے شہری دنیا بھر میں خوراک کے ضیاع میں تو مشہور ہیں ہی اب اس خوراک کے بے جا استعمال کے بعد سےموٹاپے کی وجہ سے بھی خبروں میں آگئے ہیں ۔ فرانس کی ویب سائٹ ”پریٹک“ کے مطابق سعودی عرب میں نوجوانوں میں موٹاپے کی شرح دنیا بھر  سے دس فیصد زائد ہے۔

فرانس کی ویب سائٹ ”پریٹک“ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اور مصر کے لڑکوں کی زندگیاں خوراک کی خرابی کے مسائل کے باعث خطرہ میں ہیں۔

ویب سائٹ نے جو صحت مسائل میں دلچسپی لیتی ہے، واضح کیا کہ سعود ی عرب اور مصر میں ایسے لڑکوں کی تعدا د روز بروز بڑھتی جارہی ہے جو حد سے زیادہ موٹے ہورہے ہیں۔

دنیا بھر کے ملکوں کے مقابلے میں یہ مسئلہ مصر اور سعودی عرب میں 10گنا زیادہ ہے۔ مذکورہ ویب سائٹ 1975ءمیں قائم کی گئی تھی۔

مزیدخبریں