پاکستان میں سویلین بالادستی کی جنگ لڑنا ہو گی، عاصمہ جہانگیر

08:33 AM, 20 Oct, 2017

لندن: انسانی حقوق کی وکیل اور ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ سے خطاب میں کہا پاکستان میں جمہوری سسٹم کو بغیر کسی رکاوٹ کے چلنے دینا چاہیے۔ جمہوری نظام کی مضبوطی سے سیاستدانوں کی عزت بڑھے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر پارٹی میں اسٹیبلشمنٹ کے لوگ کام کرتے ہیں۔ اقتدار سے چلے جانے کے بعد ہر سیاست دان راز فاش کرنے کی دھمکی کیوں دیتا ہے. پاکستان میں سویلین بالادستی کی جنگ لڑنا ہو گی جبکہ سیاسی نظام پر بالادستی کسی اور قوت کی ہو اب وہ سب نہیں چلے گا۔

عاصمہ جہانگیر کے آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ سے خطاب کے موقع پر وہاں ان کا خطاب سننے والوں میں ملالہ یوسف زئی بھی شامل تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں