مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی احتجاج پر ردعمل، وقت غیرمناسب قرار

11:26 PM, 20 Nov, 2024

 اسلام آباد :جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف کی 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاجی کال کو غیرمناسب قرار دیا ہے۔

 مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بار بار احتجاج کی کالز سے ان کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے، لیکن پارٹی کے پاس مؤثر حکمت عملی بنانے والے لوگ موجود نہیں۔


دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مذاکرات کا آغاز عمران خان کی رہائی سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا نعرہ "اب نہیں تو کبھی نہیں" سچ کرنے کا وقت آ چکا ہے اور قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ظلم کے نظام کا مقابلہ کریں گے یا غلامی قبول کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا نظریہ ہمارا جنون ہے اور یہ جنون کبھی مرتا نہیں بلکہ مزید بڑھتا ہے۔
 

مزیدخبریں