شیر افضل مروت کی خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید

شیر افضل مروت کی خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کارکردگی کو معیار بنایا جاتا تو پی ٹی آئی کو ووٹ نہ ملتے۔ ایبٹ آباد کے علاقے بکوٹ میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ پسماندگی کو ترقی اور دھوکے کو حقیقت نہیں کہہ سکتا۔

شیر افضل مروت نے پارٹی کے غلط فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان پر اڑے رہنا جہالت کی علامت ہے اور اپنی زبان پر قابو نہ رکھنے کی وجہ سے پارٹی کے اندر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 انہوں نے بانڈیاں نمل کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کی، جہاں ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔