آرمی چیف کا ”آئیڈیاز 2024“ کا دورہ، پاکستان کا جدید ”شاہپر تھری“ ڈرون عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا

09:31 PM, 20 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش ”آئیڈیاز 2024“ کا خصوصی دورہ کیا، جہاں پاکستان کا جدید ترین ڈرون ”شاہپر تھری“ عالمی  توجہ حاصل کرلی۔

آرمی چیف نے نمائش میں شریک دوست ممالک کے دفاعی مینوفیکچررز کی فعال شرکت کو سراہا۔ اس نمائش میں 557 نمائش کنندگان نے حصہ لیا، جن میں 333 بین الاقوامی اور 224 پاکستانی نمائش کنندگان شامل ہیں۔ 36 ممالک نے اپنے سٹالز لگائے ہیں، جن میں 17 ممالک پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔

اس ایونٹ میں 53 ممالک کے 300 سے زائد غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی اور پاکستان کی دفاعی صنعت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے غیر ملکی فوجی حکام اور دفاعی مندوبین کے ساتھ بامعنی ملاقاتیں بھی کیں۔

نمائش میں پاکستان کی طرف سے تیار کردہ جدید ترین ڈرون ”شاہپر تھری“ کی خاص نمائش کی گئی۔ یہ ڈرون 35,000 فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے اور 24 گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے۔ شاہپر تھری بموں، میزائلوں اور ٹارپیڈو جیسے گولہ بارود کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرتا ہے۔

مزیدخبریں