نیویارک: مشہور بلین نیلام گھر کرسٹیز نے مصور رینی میگریٹی کا شہ پارہ "L'empire des lumières" (دی ایمپائر آف لائٹ) 121 ملین ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت کر دیا۔ پینٹنگ کی بولی 95 ملین ڈالر سے شروع ہوئی تھی۔
یہ پینٹنگ 1954 میں تخلیق کی گئی تھی اور رینی میگریٹی کے 27 بڑی پینٹنگز میں سے ایک سمجھی جاتی ہے، جسے 20 ویں صدی کے آرٹ کا ایک نمایاں نمونہ قرار دیا جاتا ہے۔ اس پینٹنگ کے سابق مالک ڈیزائنر میکا ارٹیگن تھے۔
نیلامی میں میگریٹی کی دو مزید پینٹنگز "La cour d'amour" اور "La Mémoire" بالترتیب 10.53 ملین ڈالر اور 3.68 ملین ڈالر میں فروخت ہوئیں۔