کراچی: وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا ہے کہ رواں سال 11 ہزار سے زائد ٹیکس شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 94 فیصد کا فوری فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف ٹی او کے فیصلوں کی توثیق صدر پاکستان نے 98 فیصد بار کی ہے اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے فیصلے اوسطاً 37 دنوں میں کیے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے مزید کہا کہ ایف ٹی او کے فیصلوں کے خلاف صرف صدر مملکت سے اپیل کی جا سکتی ہے اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ریجنل دفاتر بڑھائے گئے ہیں تاکہ عوام کی رسائی آسان ہو سکے۔
کاٹی کے صدر جنید نقی نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو ایف بی آر حکام کی جانب سے پریشانیوں کا سامنا ہے، غیر ضروری نوٹسز اور آڈٹ سے صنعتکاروں کی مشکلات بڑھ رہی ہیں، اور ریفنڈز کے مسائل بھی حل نہیں ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کی ضرورت ہے، کیونکہ صرف 30 فیصد معیشت دستاویزی ہے