کراچی: عالمی بلین مارکیٹ کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر بڑھ کر 2631 ڈالر ہوگئی، جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے تک پہنچ گیا۔ فی دس گرام سونا 686 روپے اضافے سے 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ دو دنوں سے عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3600 روپے بڑھی تھی۔
دوسری طرف، فی تولہ چاندی کی قیمت 3250 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2786 روپے پر مستحکم رہی۔