پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کے احتجاج کے انتظامات کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ یونٹ پنجاب سے آنے والے قافلوں کی تمام تفصیلات اکٹھی کرے گا اور پارٹی قیادت کو فراہم کرے گا۔

مانیٹرنگ یونٹ ہر قافلے کی گاڑیوں اور کارکنوں کی تعداد کی نگرانی کرے گا اور یہ یقینی بنائے گا کہ قافلے مقررہ وقت پر اسلام آباد پہنچیں۔ یونٹ تمام قافلوں کی ویڈیوز بھی مانیٹر کرے گا تاکہ احتجاج کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

اس کے علاوہ، پی ٹی آئی نے پنجاب سے قافلوں کے انتظامات کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جو قافلوں کی روانگی اور آمد کا جائزہ لے گی۔

پی ٹی آئی نے پنجاب کے رہنماؤں کو فنڈز فراہم نہ کرنے پر پلان بی تیار کیا ہے۔ اب ارکان اور ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے حلقوں میں کارکنوں کی ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے کا انتظام کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اگر ٹرانسپورٹ کی کمی پیش آتی ہے تو موٹر سائیکلوں کے ذریعے کارکنوں کی منتقلی کی جائے گی۔ علاوہ ازیں، جن رہنماؤں کے ذریعے کم افراد اسلام آباد پہنچیں گے، ان کی رپورٹ قیادت کو پیش کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں