راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ اڈیالہ جیل میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کی ملاقات مکمل ہوگئی ہے۔
یہ ملاقات تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی، جس کے بعد دونوں رہنما جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔ تاہم، انہوں نے میڈیا سے کوئی بات چیت نہیں کی۔
اس سے قبل گزشتہ روز بھی علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات کی تھی، جس میں 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کو اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت بھی دی گئی تھی۔