وزیراعلیٰ پنجاب کا اقلیتی طلبا کے لیے 2 ہزار لیپ ٹاپ دینے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا اقلیتی طلبا کے لیے 2 ہزار لیپ ٹاپ دینے کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چیف منسٹر لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ پروگرام کے تحت 90 دن میں لیپ ٹاپ دینے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے 2 ہزار اقلیتی طلبا کو بھی لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ میٹرک اور ایف ایس سی کے پوزیشن ہولڈرز طلبا کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے، اس کے علاوہ 20 ہزار یونیورسٹیوں اور 14 ہزار کالجوں کے طلبا بھی اس سکیم سے مستفید ہوں گے۔ 

ان میں 32 فیصد طلبا جنوبی پنجاب سے ہوں گے اور ان کو 30 دن کے اندر 5 ہزار لیپ ٹاپ دیے جائیں گے، جب کہ 20 فروری تک مجموعی طور پر 35 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ کے چیف منسٹر لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت پنجاب بھر کے 30 ہزار سرکاری اور 10 ہزار پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبا کو اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے مطابق، ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت 18 ہزار طالبات کو وظائف دیے جائیں گے اور ان کی چار سے پانچ سال کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی۔ 

ہونہار اسکالرشپ کے لیے 68,329 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 34,290 کی تصدیق مکمل ہو چکی ہے۔ پنجاب کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں 15.5 فیصد اضافی انرولمنٹ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں