توشہ خانہ ٹو کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کا حکم

04:09 PM, 20 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی  ضمانت منظور کرتے  ہوئے   کو رہا ئی کا حکم  دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نےرہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے 10،10لاکھ روپےکے2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر عمیر مجید ملک اور دیگر عدالتی عملے کے افراد پیش ہوئے، جب کہ عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل کا آغاز کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت توشہ خانہ کی تفصیلات کو چھپاتی رہی، اور جب ان سے تفصیلات طلب کی گئیں تو ان معلومات کو خفیہ رکھا گیا۔

جسٹس اورنگزیب نے ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں یہ بات کہی جا رہی ہے کہ عمران خان نے جان بوجھ کر بیماری کا بہانہ بنایا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کی سنسنی پھیلانے کی کوششوں سے خود کو الگ کر لیں، کیونکہ میڈیا کا مقصد ہمیشہ سنسنی خیز خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا ہوتا ہے۔

عدالت نے وکیل صفدر سے سوال کیا کہ جیولری سیٹ کا تخمینہ کیسے لگایا گیا، جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ یہ تفصیل استغاثہ فراہم کرے گا۔ مزید برآں، عدالت نے چالان میں درج رسید پر بشریٰ بی بی کے نام کے بارے میں استفسار کیا، جس پر وکیل صفدر نے وضاحت دی کہ رسید پر بشریٰ بی بی کا نام ہے اور صہیب عباسی کو وعدہ معاف گواہ بنایا گیا ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد کی تمام پراسیکیوٹینگ ایجنسیز نے توشہ خانہ کیس پر تحقیقات کی ہیں، اور مختلف اداروں نے اس کیس کی تفتیش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے ذاتی مفاد کے لیے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوال کیا کہ پولیس نے اس معاملے میں کیا مقدمہ درج کیا ہے؟ جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ تھانہ کوہسار پولیس نے جعلی رسیدوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

مزیدخبریں