امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی قرارداد پر ووٹنگ رواں ہفتے ہوگی

10:40 AM, 20 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کے امریکی ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے حوالے سے ایک قرارداد پیش کی گئی ہے، جس پر ووٹنگ رواں ہفتے کے آخر میں ہوگی۔

 عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ قرارداد امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی طرف سے پیش کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ میں اسرائیل کی حمایت میں اکثریت کی وجہ سے قرارداد کے منظور ہونے کا امکان کم ہے، تاہم اس پر ہونے والی ووٹنگ امریکی سیاست میں ایک اہم موڑ کی نشاندہی کر سکتی ہے۔

مزیدخبریں