پاکستان پر قرضوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مجموعی قرضے 85 ہزار 836 ارب روپے تک پہنچ گئے

10:36 AM, 20 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان پر قرضوں کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جو 85 ہزار 836 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

 اس میں گزشتہ ایک سال کے دوران 7 ہزار 417 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے ملک کا قرضوں اور واجبات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق، ستمبر 2024 تک ملک پر مقامی قرضہ 47 ہزار 536 ارب روپے اور غیر ملکی قرضہ 33 ہزار 722 ارب روپے تھا۔ اسی طرح، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک پاکستان پر واجبات کا حجم 4 ہزار 484 ارب روپے تھا۔

دستاویزات کے مطابق، ستمبر 2023 تک پاکستان پر قرضوں اور واجبات کا مجموعی حجم 78 ہزار 419 ارب روپے تھا، جو اب ایک سال کے دوران نمایاں طور پر بڑھ چکا ہے۔

مزیدخبریں