پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج کے پیش نظر وفاقی پولیس کی چھٹیاں منسوخ

پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج کے پیش نظر وفاقی پولیس کی چھٹیاں منسوخ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے پیش نظر وفاقی پولیس کے اہلکاروں اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

 چھٹی پر گئے تمام اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا ہے اور ایس ایچ اوز کو نفری کی فراہمی کے لیے لسٹیں مرتب کر دی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اور دیگر صوبوں کی پولیس فورس بھی 21 نومبر تک اسلام آباد پہنچ جائے گی۔

احتجاج کے دوران امن و امان کی صورتحال کو بہتر طور پر ہینڈل کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں رینجرز اور اضافی ایف سی کی تعیناتی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے رینجرز اور ایف سی کے مجموعی طور پر 9 ہزار اہلکاروں کی خدمات طلب کی ہیں، جن میں سے 5 ہزار اہلکار پاک رینجرز اور 4 ہزار فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ہوں گے۔

آئی جی اسلام آباد پولیس نے رینجرز اور اضافی ایف سی اہلکاروں کی تعیناتی کے لیے خط لکھ کر اس کی سفارش کی ہے تاکہ 24 نومبر کے احتجاج کو پُرامن طور پر منظم کیا جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں