اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے لیے اپنی قیادت کی ہدایت پر کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔
پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے 12 رکنی کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں دونوں شہروں سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنما شامل ہیں۔ اسلام آباد کی کوآرڈینیشن کمیٹی میں عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب شاہین، سید علی بخاری، قاضی تنویر اور ملک عامر کو شامل کیا گیا ہے۔
راولپنڈی کی کمیٹی میں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، امیر افضل، عقیل خان، راجہ بشارت اور چوہدری اجمل صابر کو نامزد کیا گیا ہے۔یہ کمیٹیاں 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں اور تنظیمی امور کو بہتر طور پر منظم کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ہیں۔