کراچی ایئرپورٹ سے ناکارہ طیارے کی حیدر آباد منتقلی کے لیے روانہ

10:17 AM, 20 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: کراچی ایئرپورٹ سے 13 سال قبل کریش لینڈنگ کرنے والے سعودی طیارے کی حیدر آباد منتقلی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ طیارے کو تین حصوں میں تقسیم کر کے ملٹی ایکسل ٹریلر پر نیشنل ہائی وے کے ذریعے حیدر آباد روانہ کیا گیا۔

یہ طیارہ 150 فٹ لمبا اور 40 ٹن وزنی ہے، اور اس کی منتقلی میں 8 گھنٹے کا وقت لگے گا۔

 سی اے اے کے ترجمان کے مطابق یہ طیارہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تربیتی ادارے "کٹائی" میں منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں اسے تعلیمی مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

منتقلی کے لیے جرمن ٹیکنالوجی سے لیس طویل ترین ٹرالر استعمال کیا جا رہا ہے اور تمام متعلقہ اجازت نامے پہلے ہی حاصل کر لیے گئے ہیں۔ یہ طیارے کی منتقلی کا دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل بھی ایک بوئنگ طیارہ حیدر آباد منتقل کیا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں