جوبائیڈن کا ترقی پذیر ممالک کے لیے 4 ارب ڈالر امداد کا اعلان، جی 20 اجلاس میں اہم معاملات زیر بحث

جوبائیڈن کا ترقی پذیر ممالک کے لیے 4 ارب ڈالر امداد کا اعلان، جی 20 اجلاس میں اہم معاملات زیر بحث

امریکہ :امریکی صدر جوبائیڈن نے ترقی پذیر ممالک کے لیے 4 ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے، جو عالمی بینک کی تنظیم انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کو فراہم کی جائے گی۔

یہ اعلان برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جینرو میں جاری جی 20 اجلاس کے دوران کیا گیا، جہاں دوسرے روز پائیدار ترقی اور گرین توانائی پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اجلاس میں جی 20 ممالک نے ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مزید امداد دینے پر اتفاق کیا۔ اس دوران پیراگوئے کے صدر کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ادھر کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 44 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں برآمد کر لیں، جنہیں قانونی کارروائی کے بعد ضبط کر لیا گیا۔