کراچی :کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی ہوگئی ہے۔ اکتوبر میں خسارہ7.4 کروڑ ڈالر رہا۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی ہوگئی ہے۔ اکتوبر میں خسارہ7.4 کروڑ ڈالر رہا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر 2023 میں جاری کھاتے کے خسارے میں کمی آئی۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2023 میں پاکستان کو جاری کھاتے میں صرف 7.4 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا۔ اس طرح مسلسل دوسرے ماہ جاری کھاتے کا خسارہ 10 کروڑ ڈالر سے بھی کم رہا۔
اس کے مقابلے میں اکتوبر 2022 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 85 کروڑ ڈالر رہا تھا۔ماہرین کے مطابق کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی درآمدات گھٹنے اور برآمدات سمیت ترسیلات زر بڑھنے سے آئی۔اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارے کا حجم 1.05 ارب ڈالر رہا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ 3.10 ارب ڈالر رہا تھا۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ گئے مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.10 ارب ڈالر تھا۔ رواں مالی سال چار مہینوں کا خسارہ گئے مالی سال سے 66 فیصد کم ہے۔