میانوالی: پاکستان تحریک انصاف کے میانوالی سے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان منظر عام پر آگئے ہیں ۔کہتے ہیں میرا سانحہ 9 مئی سے کوئی تعلق نہیں ۔ہمیشہ نظریے کی بنیاد پر سیاست کی ہے۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کے میں نے ہمیشہ نظریے کی بنیاد پر سیاست کی ہے۔ میرا ، میرے خاندان، میرے دوست احباب کا9 مئی کے سانحہ سے نہ تو بالواسطہ نہ ہی بِلا واسطہ کسی بھی قسم کا کوئی تعلق ہے اور نہ ہی اِس سے پہلے کبھی کسی قسم کی شر انگیزی سے کوئی تعلق رہا ہے۔
تاریخ گواہ ہے کے میں نے ہمیشہ نظریے کی بنیاد پر سیاست کی ہے۔ میرا ، میرے خاندان، میرے دوست احباب کا ۹ مئی کے سانحہ سے نہ تو بالواسطہ نہ ہی بِلا واسطہ کسی بھی قسم کا کوئی تعلق ہے اور نہ ہی اِس سے پہلے کبھی بھی کسی قسم کی شر انگیزی سے کوئی تعلق رہا ہے۔
— Amjad Ali Khan (@AmjadAliKhan17) November 20, 2023
1/1 pic.twitter.com/xYK7A2IKQJ
امجد علی خان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ میں ایک محب وطن پاکستانی ہوں اور میرے ہاتھ ہمیشہ صاف رہے ہیں۔ میں نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہےاورپاکستان کے تمام اداروں کا احترام کیا ہے۔
الحمدلاللہ میں ایک محب وطن 🇵🇰 ہوں اور میرے ہاتھ ہمیشہ صاف رہے ہیں
— Amjad Ali Khan (@AmjadAliKhan17) November 20, 2023
میں نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہےاور 🇵🇰 کے تمام اداروں کا احترام کیا ہے
آج بھی قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہوئے اپنے اوپر بنائےگئے بے بنیاد مقدمات کے سلسلے میں عدلیہ سے انصاف ملنے کا پورا یقین رکھتا ہوں1/2 pic.twitter.com/76xeFpC5ey
انہوں نے کہا کہ آج بھی قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہوئے اپنے اوپر بنائےگئے بے بنیاد مقدمات کے سلسلے میں عدلیہ سے انصاف ملنے کا پورا یقین رکھتا ہوں۔
امجد علی خان نے کہا کہ میں 9 مئی کے ضمن میں فاشسٹ حکومت کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے جھوٹے الزامات و بے بنیاد مقدمات کے لئے اے ٹی سی سرگودھا میں انصاف کے حصول کےلئے سرنڈر کر رہا ہُوں اور قانونی راستہ اختیار کر رہا ہوں امید ہے مجھے انصاف ملے گا ۔