سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، جسٹس سردار طارق مسعودکےخلاف شکایت خارج

04:55 PM, 20 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سپریم جوڈیشل کونسل نے  جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت متفقہ طور پر خارج کردی ہے۔ 

چیف جسٹس  کی صدرات میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت کا جائزہ لیا گیا اور اسے متفقہ طور پر خارج کردیا گیا۔

دوسری طرف سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت کا جائزہ وقفے کے بعد لیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں