وہاڑی: وہاڑی کے علاقے جھل سیال پولیس نے اولاد کا جھانسہ دے کر خواتین سے زیادتی کرنے والے جعلی پیر کو دوبیٹوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
جھل سیال پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم متاثرہ خواتین کی ویڈیو بھی بناتے تھے اور انہیں بعد میں بلیک میل کرکے ان سے مزید رقم بٹورتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک متاثرہ خاتون نے شکایت کی کہ وہ شادی کے تین سال بعد بھی بے اولاد تھی جس پر میں نے ملزموں سے رابطہ کیا ۔مجھے بتایا گیا تھا کہ ملزم "ایمانی علاج " کرکے حاملہ ہونے میں مدد کرتے ہیں۔میرا شوہر اسلام آباد میں کام کرتا تھا ۔
خاتون نے بتایا کہ چک 13 کے تنویر شاہ اور اس کے بیٹوں عامر اور طاہر سے پانچ ماہ قبل ملی تھی اور انہوں نے اسے تین ماہ تک ہر اتوار کو ان سے ملنے کی ہدایت کی تھی۔ سیشن کے دوران انہوں نے اس کے خاندان اور گھر کے بارے میں دریافت کیا۔
میں اکیلی رہتی تھی ملزم اس کے گھر آنے لگے اور تنویر نے دعویٰ کیا کہ وہ جادو کی زد میں ہے اور اسے سونے کے زیورات پر پانی ڈالنا ہے اور پھر دریا میں ڈالنا ہے۔ اسے بتایا گیا کہ اس عمل کے لیے 10 تولہ سونا درکار ہے اور وہ زیورات کو تین ہفتے تک اپنے پاس رکھیں گے۔ خاتون نے آٹھ تولہ سونا ان کے حوالے کیا۔
بعدازاں مرکزی ملزم نے اس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کی ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی۔اس کے بعد ملزمان نے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جس نے انہیں گھریلو سامان فروخت کرنے کے بعد 10 لاکھ روپے ادا کیے اور باقی رقم کا بندوبست کرنے کے لیے وقت مانگا۔