جیویر میلی ارنجنٹائن کے نئے صدر منتخب

 جیویر میلی ارنجنٹائن کے نئے صدر منتخب

بیونس آئرس:ارجنٹائن کے صدارتی انتخابات میں ماہر اقتصادیات اور کانگریس مین جیویر میلی نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کر لی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  میلی نے 55.8 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ پیرونسٹ حکومت کے وزیر اقتصادیات سرجیو ماسا کو 44.2 فیصد ووٹ ملےجبکہ  99  فیصد سے زیادہ ووٹوں کی گنتی ہوئی۔


میلی نے دو دہائیوں میں اپنے بدترین بحران سے گزرنے والے ملک کی معاشی حکمت عملی میں "سخت" تبدیلیوں کا عزم کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  میلی نے اپنی صدارتی مہم میں کئی متنازع تبدیلیوں کی حمایت کی جن میں انسانی اعضاء کی فروخت ، اور ہتھیاروں کے آزادانہ استعمال  کو قانونی بنا نا شامل ہیں۔

انہوں نے صحت عامہ، تعلیم اور نقل و حمل کی وزارتوں کو ختم کرنے اور مالیاتی خودمختاری کو ترک کرنے اور امریکی ڈالر کو اپنانے کی بھی حمایت کی۔

مصنف کے بارے میں