سی ٹی ڈی کارروائی، 7 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کارروائی، 7 دہشت گرد گرفتار
سورس: File

اسلام آباد: دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد گرفتار  کر لیے گئے۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق منجاب کے شہر بہاولپور سے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر سلمان کو گرفتارکر لیا گیا۔

محکمہ انداد دہشت گردی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی  راولپنڈی، سرگودھا، بہالپور، پاکپتن اور ساہیوال میں کی گئی۔


ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطا بق دہشت گردوں سے بارودی مواد، 2 ہینڈ گرینڈ ،2 ای ڈی بم اور باری مقدار میں نقدی برامد ہوئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت موسی، خالد،سلمان، ندیم،  اکمل اور یاسر یاسین کے نام سے ہوئی۔

سی ٹی ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رے تھے۔ حکام نے بتایا کہ رواں ہفتے 1 ہزار 136 کومبنگ آپریشنز کے دوران 132 مشتبہ افراد گرفتار کیے۔ مجموعی طور پر کومبنگ آپریشنز میں 46 ہزار 467 افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔


محکمہ انسداد ہشت گردی کے حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں