کوئٹہ: پولیس تھا نہ ہنہ اوڑک کی حدود میں مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار گھر سے ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ اسے راستے میں ٹارگٹ کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت غلام مرتضیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ غلام مرتضیٰ کو 5 گولیاں لگی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقع کی تحقیقات جاری ہیں۔