جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنسز کی سماعت آج سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں ہو گی

09:37 AM, 20 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنسز کی سماعت ہوگی۔ 

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ججز بلاک میں دوپہر دو بجے شروع ہو گا جس کے صدارت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔ 

اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس طارق مسعود کےخلاف درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات پر بھی غور کیا جائے گا۔ جسٹس مظاہ رنقوی کو شو کاز نوٹس جاری کر رکھا تھا۔ 

خیال ر ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے لاہور کے سینئر افسران کو جسٹس مظاہر نقوی کی جائیدادوں کے ریکارڈ سمیت کل پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ 

سپریم جوڈیشل کونسل  نے 13نومبر کو سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل کے ذریعے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کی دو جائیدادوں کا اہم ریکارڈ متعلقہ افسران سے طلب کیا  ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ افسران گلبرگ تھری لاہور میں پلاٹ نمبر 144 بلاک ایف ون اور لاہور کینٹ میں پلاٹ نمبر 100 سینٹ جانز پارک (فورٹریس سٹیڈیم کے سامنے) کا بھی مکمل ریکارڈ لے کر پیش ہوں۔

نوٹس کے مطابق افسران کو آج (20 نومبر ) دوپہر 3 بجے ریکارڈ سمیت تھرڈ فلور کانفرنس روم میں بلایا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں