حقیقی آزادی کی تحریک فیصلہ کن موڑ پر آ گئی ہے ، عمران خان 

09:16 PM, 20 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاسی بیداری عروج پر ہے ، قوم اپنی حقیقی آزادی اور حقوق کیلئے پوری طرح متحرک ہے ۔ 

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کےمطالبےکوجبرسےدبانےکی کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہے،  راولپنڈی میں 26 نومبر کو تاریخ کے سب سے بڑے جلسہ کی قیادت کروں گا، تمام شعبوں  سے تعلق رکھنے والے افراد کا راولپنڈی میں خیر مقدم کریں گے، عمران خان 
ذمہ داران ملک بھر سے قافلوں کی تیاری اور اسباب سفر کا اہتمام کریں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ  مکمل طور پر آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے  حقیقی آزادی کی منزل حاصل کریں گے ،  26 نومبر کو راولپنڈی میں مستقبل کی پیش بندی اور فیصلہ سازی کریں گے۔ 

مزیدخبریں