گوادر، کسٹم حکام کا کریک ڈاؤن ،چالیس کروڑ  روپے مالیت کے 770 کلو گرام چرس برآمد کرلی

08:13 PM, 20 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

 گوادر: کسٹم حکام نے منشیات کے خلاف  پنجگور کے مقام پر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرکے  چالیس کروڑ  روپے مالیت  کی  770 کلو گرام  چرس برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام کو منشیات فروشوں کے  انٹرنیشنل گروپ کے  افغان سرحد سے بڑی تعداد میں منشیات اندرون ملک اسمگل کر نے کی اطلاع ملی تھی ،جس پر اینٹی سمگلنگ مہم کو مزید تیز اور موثر بنانے کے لیے تمام اینٹی اسمگلنگ کے شعبے جن میں  فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس اور موبائل سکواڈز   کو نان کسٹم  پیڈ  اشیاء اور منشیات کی  آمدورفت کی کڑی نگرانی  کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔

  
  ا سسٹنٹ کلیکٹر سعید بلوچ   نے فیلڈ اسٹاف کو خاص  کارروائی ترتیب  دینےکا حکم دیا ۔جس کی روشنی میں کسٹمز نے ایف سی  کے تعاون سے  پچھلے دنوں  خاران سے آنے والے ایک ٹرک کو روکنے کی کوشش کی ، ٹرک ڈرائیور نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی۔  ڈرائیور کچھ دور جانے کے بعد  ٹرک  چھوڑ کر رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

چرس برآمد کر نے کے بعد ایف آئی آر درج کر کے  نامعلوم منشیات اسمگلروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔۔چرس ایک دس ویلرز ٹرک کے خفیہ خانوں میں چپھا گئی تھی۔

مزیدخبریں