وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردار ی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے۔عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔
بلاول بھٹو زردار ی اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کوپ 27 میں پاکستان کی زیر قیادت ماحولیاتی انصاف اور جی 77 کی تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے ،کوپ 27 نقصانات و ازالے کے لیے فنڈ و مالی انتظامات کی ایجنڈا میں شمولیت پر کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی،کوپ 27 کے صدر نے ایک تاریخی کوپ کا انعقاد کیا جس ے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
In monumental achievement for climate justice & G77 led by 🇵🇰. #COP27 has successfully concluded with loss & damage as part of the agenda. including a fund & financial arrangements to address this issue. I congratulate FM Shoukry, President @COP27P hosting a historic COP 1/5
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 20, 2022
بلاول بھٹو زردار ی نےکہا پاکستان کی سیلابوں سے بڑے پیمانے پر تباہی کا عملی تجربہ لے کر ہم ماحولیاتی انصاف کی وکالت کے لیے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی گئے،اقوام متحدہ میں گروپ 77 اجلاس کی صدارت کے دوران پاکستان کے نقصانات کے ازالے کو کوپ 27 کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی تجویز کو اتفاق راے سے منظور کیا گیا،مصر میں ہونے والے کوپ 27 اجلاس میں پاکستان کی جی 77 کے صدر کی حیثیت سے نقصانات اور ازالے کی تجویز کی شمولیت مکمل اتفاق رائے حاصل ہوا۔
انہوں نے مزید کہا مذاکرات کے اختتام تک ہم نے اتفاق رائے کو برقرار رکھا اور فنڈ میں ضروری نکات شامل کئے،جب مذاکرات اضافی وقت میں داخل ہوئے تو ماحولیاتی نمائندے کیری سے مصر اور پھر فون پر بات ہوئی ،ہم نے ان سے گروپ77 پلس کے نقصانات و ازالے کی ایجنڈے میں شمولیت کے مطالبے کی حمایت کی درخواست کی۔گروپ 77 اور چین کی پاکستان کی قیادت پر اعتماد اور حمایت کے لئے شکرگزار ہیں۔
بلاول بھٹو زردار ی کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر وزیر اعظم کی زیر قیادت میں وزارت خارجہ اور وزارت ماحویاتی تبدیلی نے پاکستان اور ترقی پزیر ممالک کے لیے ایک بڑی کامیابی ممکن بنایا۔