ملک بھرمیں گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا

ملک بھرمیں گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا

سردی کا آغاز ہوتے ہی  ملک کے مختلف شہروں میں سردی بڑھتے ہی گیس غائب ہوگئی ۔

گیس کی فراہمی معطل ہونے سے  چھٹی کے دن بھی عوام کو سکون میسر نہیں،  شہریوں کو کھانا پکانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، صارفین  کا کہنا ہے کہ وہ بلوں کی ادائیگی کے باوجود لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔گیس پریشر  میں کمی کے خلاف  عوام نےمستونگ  میں  قومی شاہراہ بلاک کردی ۔

ادھر لاہور کے شہری بھی گیس نہ ہونے ہر شکوہ کناں ہیں ،کہتے ہیں گیس کی  بندش سے  گھر کی بجائے  بازار کا  کھانا کھانے پر مجبور ہیں .

دوسری  جانب ملتان ،کراچی کوئٹہ ،ملتان  میں بھی صبح کے اوقات میں گیس نا ہونے کے باعث شہری  پریشان ہیں ۔
  

مصنف کے بارے میں